یہ فلم جرمنی میں پناہگزینوں کے لیے ایک انفورمیشن فلم ہے۔ فلم وفاقی محکمہ براۓ ہجرت اور پناہ گزینوں میں سماعت کے بارے میں ہے۔ سماعت کا مطلب ایک گفتگو ہوتاہے، جسکے دوران میں پناہ گزین اپنی مہاجرت کی روداد بیان کرتاہے۔ یہ مہاجرکی زندگی کا بڑا اہم لمحہ ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اسکے بعد اسکا فیصلہ ہوگا کہ مہاجرکی پناہ گزینی منظور ہوگی یا نہیں۔

تم اس ویڈیو کو اپنے اختیارکے مطابق استعمال اور شیر کرسکتے ہو اور دوسروں کو دکھا بھی سکتے ہو، جنکے لیے وہ سودمند ہو۔ ویڈیو 14 زبانوں میں تمہارے لیے دستیاب ہے۔ مزید انٹرنٹ لینکز صلاح کار مقامات پانے کیلیے اگلے سائٹ پر موجود ہیں۔ یہ فلم مفصل حقوقی صلاح مشورے کی جگہ نہیں لے سکتا بلکہ صرف ابتدائی اطلاع ہے۔ فلم بنانے والوں/ بنانی والیوں کے ساتھ براہ راست رابطہ " پیشقدمی " کے تحت دسترس مین ہے

ڈاؤن لوڈ مووی